کشتی حادثے میں مزید ایک بچی کی لا ش بر آمد
میر پور ساکرو(نامہ نگا ر) مینھن پٹاء بھارو کے میلے میں دریا کے کنارے کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے افراد میں سے ایک 6 سالہ بچی مہک جاوید جوکھیو کی لاش منگل کی صبح جائے وقوعہ سے نصف کلو میٹر دور پانی پر تیرتے پائی گئی جسے ریسکیو کے سماجی رکن حنیف راجو نے اپنے رضاکار کی مدد سے نکال کر ورثاء کے حوالے کیا۔ حنیف راجو نے بتایا کہ جس دن یہ سانحہ ہوا تھا میں اپنے ٹیم کے ہمراہ موجود تھا تمام لاشوں کو نکال لینے کے بعد ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا تھا۔
لا ش بر آمد