.ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ، ابتدائی میچز میں پاکستانی ٹیموں کو شکست
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کے ابتدائی میچز میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیں شکست کھا گئیں جبکہ میزبان تھائی لینڈ، فلپائن، ایران، بھارت، چائنییز تائپے اور دیگر ٹیموں نے میچز جیت لئے۔افتتاحی تقریب پرٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور تمام ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ دنیا بھر کی 30 سے زائد مردوں اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان کی 18 رکنی مرد و خواتین کی ٹیمیں چیمپئن کے مختلف ایونٹس میں مقابلہ کررہی ہیں، ریگوایونٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں ایران نے شکست دیدی۔قومی ٹیم کو بیسٹ آف تھری کے مقابلے میں 2-0 سے شکست کا سامنا رہا،ایران نے پاکستان کو پہلے سیٹ میں 21_10 اور دوسرے میں 21_09 سے شکست ہوئی۔ مینز ریگو مقابلے میں سری لنکا کے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے پر پاکستان کو واک اوور دیدیا گیا، جس سے پاکستان کے برانز میڈل کے امکانات پیدا ہوگئے۔ہوپ ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کی مینز ٹیم کیخلاف واک اوور حاصل کیا جبکہ خواتین کے ریگو مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو 2۔0 سے شکست کا سامنا رہا۔