گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی نے کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ہائیرایجوکیشن کمشن، پنجاب یونیورسٹی اوردی ایجوکیشنسٹ کے زیراہتمام کھیلوں کے دوسرے روزکبڈی سکولز کیٹگری میں گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی نے واپڈابوائزہائی سکول شالامار کو ہر اکر فائنل جیت لیا۔فٹبال میں گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیر گجرات نے واپڈابوائزہائی سکول شالامارکو ہرا دیا۔ٹیبل ٹینس میں گورنمنٹ ہائی سکول گجرات نے پوزیشن حاصل کی۔ٹیبل ٹینس کالجز / یونیورسٹیزگیٹیگری میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی،یوایم ٹی نے دوسری ’ یونیورسٹی آف لاہورنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔