قائداعظم کے خوشحال ، پرامن پاکستان کیلئے جدوجہدد جاری رکھیں گے:شہباز شریف
لاہور (نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ یوم قائد کی تقریبات شاندار طریقے سے منائی جائیں گی۔ یوم قائد کے سلسلے میں تقریبات صوبہ بھر میں 7 روز تک جاری رہیں گی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں یوم قائداعظم کی تقریبات، پروگرامز اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا ہم قائداعظم کی عظیم جدوجہد کے باعث آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔ قائداعظم جیسی عظیم شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا قائداعظم پاکستان میں سب کے لئے یکساں اور برابر کے مواقع چاہتے تھے۔ قائد کا پاکستان خوشحال، پُرامن، روشن اور مساوات پر مبنی پاکستان ہے۔ مسلم لیگ ن ایسے ہی خوشحال پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔
شہبازشریف