کوئین میری کالج میں سپورٹس ڈے منایا گیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس)کوئین میری کالج لاہور میں 109واں سالہ سپورٹس ڈے کا انعقاد ہوا۔ بیگم وزیر تعلیم پنجاب مسز صوفیہ رضا علی گیلانی نے بطور مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم کے ساتھ شرکت کی۔ طالبات نے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کی۔طالبات نے رنگ ریس، لیگ ریس، تھری لیگ ریس، چاٹی ریس اور رسہ کشی میں حصہ لیا۔ پاک چین دوستی کیلئے طالبات نے چینی ثقافت کا مظاہرہ کیا۔