استاد سلامت علی خان کی یادمیں تقریب
لاہور(کلچرل رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ کلاسیکل گائیک استاد سلامت علی خان کی یادمیں تقریب گزشتہ روز الحمرا ہال نمبر2میںہوئی جس میں فن سے وابستہ مختلف شخصیا ت نے شرکت کی ۔اس موقع پرمحفل موسیقی کاانعقادکیاگیاجس میںمختلف گلوکارو ںنے اپنے فن کامظاہر ہ کرکے مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا۔گائیکی کامظاہر ہ کرنے والوں میں استاد شفقت علی خان، فیضان علی خان، نادر علی خان اور عرش علی خان اوردیگرشامل تھے۔