کمال احمد رضوی کی برسی 17دسمبر کو منائی جائیگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)ٹی وی اورتھیٹرکے معروف اداکار اورڈرامہ نگارکمال احمد رضوی کی دوسری برسی 17 دسمبر کو منائی جائے گی۔کمال احمدرضوی کوشہرت ٹی وی ڈرامہ الف نون سے ملی جس میں ان کے ساتھ مرحوم اداکارننھا نے بھی اداکاری کے جوہردکھائے۔انہوں نے ریڈیو، سٹیج اورٹی وی پراپنے فن کاجادوجگاکرمقام حاصل ۔بطورڈرامہ نگاربھی کمال احمدرضوی کی خدمات کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ ڈرامہ شیطان میں بھی ان کے کردارکوبہت سراہاگیا۔ کمال احمدرضوی 17 دسمبر 2015ء کو انتقال کر گئے تھے۔شوبزسے وابستہ شخصیات نے مر حوم کی خدمات پرانہیںخراج عقیدت پیش کیاہے ۔