کور کمانڈر لاہور عامر ریاض کا رینجرز ہیڈ کوارٹر اورخصوصی بچوں کے سکول کا دورہ، تحائف تقسیم کئے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جسمانی معذوری کے عالمی دن پر کور کمانڈر لاہور نے پاکستان ٹیچرز ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی بچوں کے سکول کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بچوں نے علاقائی رقص، ٹیبلو اور نغمے پیش کئے، کور کمار لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بچوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔ کور کمانڈر لاہور نے بہترین کارکردگی پر بچوں میں نعامات تقسیم کئے۔