ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے نوجوانوں کی سمت درست کرنا ہو گی: مقررین
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت نوائے وقت کے چیف نیوز ایڈیٹر دلاور چودھری نے کی انہوں نے ’’Inspiring The Future کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوان کو شدت پسندی سے بچنے کے لئے ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ ایک دہائی سے مختلف محاذوں پر شدت پسندی کا سامنا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوان بھی شدت پسندی کی طرف مسائل ہو رہے ہیں۔ بہت سے واقعات ایسے سامنے آئے ہیں جن میں پڑھے لکھے نوجوان شامل پائے گئے ایسے نوجوان شدت پسندی سے دہشت گردی کی طرف نکل جاتے ہیں۔ سیمینار کا انعقاد چینج نامی این جی او نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق چینج نے پنجاب یونیورسٹی میں ’’Inspiring The Future ‘‘کے نام سے پروگرام شروع کیا تاکہ نوجوانوں کو شدت پسندی سے دور رکھا جائے۔ یونیورسٹی کے …… پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین نے اس پراجیکٹ کو سراہا اور ارتھ اینڈ سائنس کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ساجد رشید کو اس حوالے سے فرائض ادا کرنے کے لئے ذمہ داری سونپ دی۔ 300 سے زائد پروفیسرز جن کا تعلق مختلف اداروں سے ہے نے اس موضوع پر خطابات کئے اور طلباء میں آگاہی فراہم کی۔ پنجاب یونیورسٹیکالج فارمیسی میں بھی ’’بزم ادب‘‘ کے نام سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں طلباء نے اس موضوع پر تقاریر کیں۔ سیمینار کی صدارت دلاور چودھری چیف نیوز ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت نے کی۔ دلاور چودھری نے اپنے خطاب میں نہایت عمدہ طریقے سے نوجوانوں کو شدت پسندی سے دور رہنے کے لئے دلائل دئیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوانوں کی سمت درست کردی جائے تو پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس حوالے سے نوجوان کی تربیت کی۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ندیم عرفان نے تمام اساتذہ اور ’’چینج‘‘ کا شکریہ ادا کیا۔ ’’بزم ادب‘‘ میں طلباء نے پینٹنگز بھی بنائیں جس میں موضوعکے حوالے سے تصاویر کی شکل میں آگاہی دی گئی۔ دوسرے کالجز میں بھی اس طرح کے سمینار منعقد کئے گئے جن میں طلباء کو شدت پسندی سے دور رہنے کے لئے لیکچز دئیے گئے۔ انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنس میں خطاب کرتے ہوئے دلاور چودھری نے کہا کہ صوفیاء کرام نے امن پر درس دیا ہے۔ انہوں نے قوم کو پر امن رہنے کی تلقین کی۔ سیمینار میں پروفیسر زاہد، ڈاکٹر عامر محمود و دیگر نے بھی خطاب کیا۔