میاں محمود الرشید نے حکومتی منصوبوں اور سکیموں میں کرپشن کیخلاف حقائق نامہ جاری کر دیا
لاہور( خصوصی نامہ نگار )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے حکومتی منصوبوں اور سکیموں کیخلاف حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت نے قرض اتارو ملک سنواروں سے لیکر ،سستی روٹی، پیلی ٹیکسی ،میٹرو بس، آشیانہ سکیم تک تمام منصوبوں کو ’’ فراڈ منصوبوں ‘‘سے تشبیہ دی، انہوں نے کہا کہ ہر حکومتی منصوبہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں سے بھرپور اور ناکام رہا ہے، حکمرانوں نے قوم کے اربوں روپے کبھی تندوروں اور کبھی میٹرو اورنج ٹرین کی پٹری پر جھونک دیئے، انکا حساب قوم کو کون دیگا اسکا ذمہ دار کون ہے؟ ا جبکہ عام آدمی کے بچے کو میرٹ پر آنے کے باوجود نوکری سے محروم رکھا جاتا ہے، میاں محمود الر شید نے کہا کہ سستی روٹی سکیم بڑی طرح فلاپ ہوئی اور اسکے بند ہونے کے کئی سال بعد بھی حکومتی جماعت کے ارکان کو سبسڈی والا آٹا ملتا رہا اور منصوبے کے ٹھپ ہونے کے باوجود کئی سال تک سستی روٹی اتھارٹی فعال رہی لیپ ٹاپ سکیم مالی و بدعنوانیوں کے ساتھ پورے زور شور سے جاری ہے یوتھ ہیلمٹ سکیم اور سکوٹی سکیم بھی بند ہو گئی۔ جب ذمہ داروں کو تحقیقات کا خدشہ لاحق ہوا تو ’’ نا معلوم افراد ‘‘ نے ریکارڈ پھاڑ دیا۔ میاں محمود الر شید نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو فنکارہ اعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران بتائیں قوم کے اربوں روپے کبھی تندوروں اور کبھی میٹرو اورنج ٹرین کی پٹری پر جھونک دیئے انکا حساب قوم کو کون دیگا اسکا ذمہ دار کون ہے؟