حکومت پنجاب نے 3 افسروں کے تبادلے کردئیے
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 3 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آصف اقبال، ڈی جی ماحولیات، خرم شہزاد اے ڈی سی ریونیو نارروال اور حسن نذیر کو سیکشن آفیسر محکمہ جنگلات وائڈلائف تعینات کیا گیا۔