اسلامی جمعیت طلبہ کا امریکی قونصل خانے کے باہر تحفظ القدس مارچ
کراچی (نیوز رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت امریکی قونصل خانے کے باہر تحفظ القد س مارچ کیا گیا۔پی آئی ڈی سی سے جمعیت کا کا رواں امریکی قونصل خا نے کی طرف روانہ ہوا جہاں پو لیس نے انہیں روکنے کی کو شش کی اورمظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے قریب احتجا ج شروع کر دیا اور شدید نعرے با زی کی اس مو قع پر مظا ہر ین کی طر ف سے اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا ۔ سفارت خانے کے قریب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کر اچی حمزہ صدیقی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ٹرمپ نے اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے اور بیت المقدس کو اس کا دارالخلافاء قرار دے کر بہت زیادتی کی ہے۔ اس فیصلے پر دنیا کے مسلمان سراپا احتجا ج ہیں ، آج کے اس مارچ میں ہزاروں طلبہ کی شرکت اس بات کا اعلان کر رہی ہے کہ کراچی امت مسلمہ کا دھڑکتا دل ہے اور بالخصوص اس کے نو جوان فلسطین اور بیت المقدس کے لیے کٹ مر نے کو تیا ر ہیں ۔ اس کے بعد کراچی کے طلبہ کی نما ئندگی کرتے ہو ئے اور ان کا احتجا ج رکا رڈ کرا نے کے لیے جمعیت کی شوری کا چار رکنی وفد امریکی قونصل خانے میں گیا اور وہاں جاکر امریکی فیصلے کے خلا ف سفارت خانے کے نمائندوں سے مل کر اپنا احتجا ج رکا رڈ کرایا ۔ اور ایک مذمتی قرار داد بھی پیش کی ۔سفارت خانے کے عملے نے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کا یہ احتجاج پاکستانی حکام سمیت امریکی حکام بالا تک پہنچایا جا ئے گا ۔اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔ تاہم منتظمین کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ اگر امریکی اپنے فیصلے سے واپس نہیں پلٹے تو کراچی کے طلبہ ایک مرتبہ پھر سراپا احتجا ج ہوں گے اور اپنے ثروت خانوں میں بیٹھے حکام بالا کو کسی پل بھی چین نہیں لینے دیں گے ۔
تحفظ القدس مارچ