نوازشریف لندن سے واپس آئے تو سیدھے اڈیالہ جیل جائیں گے: فواد چودھری
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف لندن سے واپس آگئے تو سیدھے اڈیالہ جیل جائیں گے۔ ہم ماڈل ٹائون واقعہ کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کوئی چیز نہیں سنبھالی جا رہی۔ لگتا ہے کہ نوازشریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے۔ اگر وہ واپس آگئے تو اڈیالہ جیل جائیں گے۔ میاں صاحب نے چوری کے پیسے سے لندن میں جائیدادیں خریدیں۔ ملک میں فوری انتخابات کی ضرورت ہے۔ حکومت مکمل طورپر غیرفعال ہے۔