مولانا اعظم طارق قتل کیس، انسداد دہشت گردی عدالت میں جرح مکمل دوسرے گواہ کی طلبی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس میں جرح مکمل ہونے کے بعد استغاثہ کے دوسرے گواہ کو طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 18دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔ ملزم سبطین کاظمی کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ بعدازں استغاثہ کے گواہ امتیاز پر وکیل صفائی کی جرح مکمل ہونے کے بعد شیخ عمران کو آئندہ سماعت پر بطورگواہ طلبی کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 18دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔