سانحہ ماڈل ٹائون، عوامی تحریک کا پانامہ طرز کی جے آئی ٹی بنانے کیلئے آج یا کل سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا امکان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹائون کی پانامہ طرز پر جے آئی ٹی بنانے کے لیے دو دن میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریگی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی وکلا ٹیم کو درخواست بنانے کا ٹاسک دیدیا۔ آج بدھ یا کل جمعرات کو درخواست دائر کرنے کا قوی امکان ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ذرائع کے مطابق درخواست میں اپیل کی جائے گی جسٹس باقر نجفی رپورٹ سامنے رکھ کر مزید انکوائری کی جائے لہٰذا جے آئی ٹی بنا کر ملزما ن کو پیش ہو کر بیان دینا چاہئے اور جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کر کے کٹہرے میں لائے۔