ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو مزیداضافہ ہوگیا
کراچی(کامرس رپورٹر) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو مزیداضافہ ہوگیا ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 120 روپے اورکمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہو گیا، ا سکردو میں قیمت 200 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نرخوں میں اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 120 روپے فی کلو جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، نوشہرہ، ناروال، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں 130روپے اور یزمان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، جہلم، ایبٹ آباد میں 140روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اضافہ