پولینڈکے وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کا منصب سنبھال لیا
وارسا (اے پی پی) پولینڈ میں وزیر خزانہ ماتیوز موراویچی نے بطور وزیر اعظم حلف اٹھا لیا ۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت وارسا میں ایک تقریب میں حکمران جماعت لا اینڈ جسٹس پارٹی نے انہیں متقفہ طور پر اس عہدے پر فائز کیا۔ سابق وزیر اعظم بیاٹا شڈلو کو اب نائب وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے۔اس تبدیلی کا مقصد آئندہ انتخابی مرحلوں سے قبل پارٹی کی ساکھ کو بہتر بنانا ہے۔واضح رہے کہ حکمران پارٹی نے گزتشہ ہفتے ہی بیاٹا شڈلو کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے برطرف کیا تھا۔