کشتی حا دثہ میں ملو ث افراد کیخلاف کا ر روائی کی جا ئے ، رابطہ کمیٹی
کراچی ( خصوصی رپو رٹر ) متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیر احمد قائمخا نی عبدا لحسیب اور ہیر سو ہو نے سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج کے ہمراہ ضلع ٹھٹھہ کی مختلف تحصیلو ں گھا رو ، دھا بیجی ، کے ان گھرانوں کا تعزیتی دورہ کیا جو یو نین کونسل بو ارامیں درگاہ سے متصل لگنے والے مھئیو ں پتھائی میلے میں شرکت کے لئے جا نے والے قافلے بدنصیب کشتی میں سوار تھے اور حادثے کا شکار ہوگئے تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان پر مشتمل ایم کیو ایم پاکستان کا تعزیتی وفد آچہ سا لا ر گو ٹھ میں اعظم پنہو ر کے گھر گیا جنکی زوجہ صاجزادی اور ہمشیرہ اس حا دثے میں جا ں بحق ہوگئے تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے اعظم پنہو ر سے افسوسناک واقعہ پردلی ہمدری اور تعزیت کا اظہا ر کیا اور واقع کی تفصیلات معلو م کیں اس کے سا تھ ساتھ گوٹھ بھیو سمیت دیگر علا قوں میں متا ثرہ خا ندانوں سے ملا قا ت کی اور حا دثے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے جا ں بحق افراد کے لو احقین سے سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اس مو قع پر شبیر قائمخانی نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور گور نر سندھ سے مطالبہ کیا کہ یہ واقعہ انتظامیہ کی انتہائی غفلت کا نتیجہ ہے اس واقعہ میں ملو ث افراد کے خلاف قانو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے اور عدالتی تحقیقات کے ذریعے ان محرکا ت کی نشاندہی کی جائے کہ جس کے باعث یہ افسو س نا ک واقعہ پیش آیا اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لئے مو ثر حکمت عملی مر تب کی جائے۔
رابطہ کمیٹی