نوائے وقت سروس
چنگا میر اکے طالب علم کی تقریری مقابلے میں تیسری پوزیشن
بیول (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میر اکے طالب علم نے تقریری مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی جماعت ہشتم کے طالب علم محمدعلی نے گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ میں ہونے والے تقریری مقابلہ جات میں تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد صغیر اور دیگر سٹاف ،اہلیان علاقہ نے مبارکباد پیش کی ۔
اظہار تعزیت
بیول (نامہ نگار)گوجرخان کی ادبی تنظیم قندیل ادب کے سیکرٹری جنرل پروفیسر نسیم تقی جعفری ،پروفیسر اعجاز علی ،میاں زاہد علی ایڈووکیٹ نے پروفسیر راجہ شکیل انجم اور پرنسپل راجہ تنویر سے اُن کے والد سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ رب جلیل مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔
٭دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) نساء امپکس کے ایم ڈی الحاج عنایت اللہ شان فار میسی کے ایم ڈی حاجی عطاء اللہ خان اور ایس ایس سنزز گروپ کے ڈاکٹر ثناء اللہ خان نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں پرنس میڈیکل سٹور کے حاجی رمضان کی وفات پر اپنے گہرے رنج اولم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفروس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔
٭دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کے صدر راجہ محمد حمید ایڈووکیٹ، راجہ ذیشان اکبر، ہارون کیانی ،بریگیڈئیر (ر) امیر افسر ،مرزا سعید ،حاجی منظور ،راجہ مصطفی دیوی نے پریس کلب دولتالہ کے نائب صدر راجہ محمد اخلاق کے کزن پولیس ملازم عقیل شوکت حصال کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔دریں اثناء راجہ صدیق کیانی ، محمد ریاض چشتی ،قاسم علی قاسم، مرزا نجیب جرال ، عامر مقبول چوہدری ،راجہ عادل نواز کیانی ،راجہ محمد علی ، راجہ عابد نسیم ، شیخ محمد سلیم ،چوہدری حاجی صغیرنے راجہ اخلاق سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
٭گوجرخان (نامہ نگار)معروف کاروباری شخصیت شیخ رمضان کی وفات پر تحصیل روڈ کے تاجررہنمائوں شیخ حفیظ اور شیخ نفیس نے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔
٭گوجرخان (نامہ نگار)چیف کوآرڈی نیٹر مسلم لیگ ن گوجرخان خواجہ محمد جہانگیر، صدر ملک عابد حسین اعوان، جوائنٹ سیکرٹری و سیکرٹری انفارمیشن خضر اسلام قریشی مبشر حسن حبیب الرحمن مغل سرفراز قریشی ملک مہران اعوان خرم بٹ مظہر حسین وارثی اور شیخ احسن نے محمد انیس وائس پریذیڈنٹ وارڈنمبر14کے انتقال پر گہرے ونج وغم کااظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔
ٹھیکیدارمحمد بشیر کے بھائی سپردخاک
بیول (نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل قاضیاں کے ماموں اورٹھیکیدارمحمد بشیر کے بھائی گزشتہ دن انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوئں کنوہا میں اداکر دی گئی نماز جنازہ میںراجہ علی اصغر وائس، انجم رشید وارثی، چوہدری ذوالفقار حسین، چوہدری تسلیم صادق، ماسٹر چوہدری وحید، راجہ، آغا قاضی کلیم احمد، راجہ طارق محمد اور سیاسی سماجی مذہبی عوام نے بھاری تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور چیئرمین چوہدری ناصر تاج اور ٹھیکدار محمد بشیر سے دلی ہمدری کا اظہار کیا۔
چوہدری محمد رزاق انتقال کر گئے
دھریالہ جالپ(نامہ نگار)غریبوال فیکٹری کے سابق ورکر حاجی محمد احسان کے بھائی،چوہدری ناصر جاوید بحریہ ٹائون کے ماموں،چوہدری زوار حسین،چوہدری افسر کے والد،چوہدری مظہر،چوہدری فیصل،چوہدری اسد،چو ہد ری اظہر مرحوم کے چچا سابق فوجی چوہدری محمد رزاق مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ،انکی نماز جنازہ تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ پھپھرہ کے گائوں سدووال میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں تحصیل بھر سے ہرطبقہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈاکٹر ذیشان حیدر انتقال کر گئے
دھریالہ جالپ(نامہ نگار)سید تجمل حسین شاہ ہمدانی آف گریبوال کے بیٹے سید اسد علی شاہ کے بھتیجے ڈاکٹر ذیشان حیدر سابق میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈکوارٹر پنڈدادنخان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،انکی نماز جنازہ میں تحصیل بھر کی سیااسی و سماجی شخصیات کے علاوہ محکمہ ہیلتھ کے آفیسرز ،ڈاکٹر زکے علاوہ ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کو کالا گجراں(جہلم)کے مرکزی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
ثاقب محمود رشتہ ازدواج میں منسلک
فتح جنگ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کے اہلکار طارق محمود کے فرزندثاقب محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اسکی دعوت ولیمہ میں چیف آفیسر حاجی خان بادشاہ ، کونسلرز ایم سی زبیر حیات خان ،حاجی محمد شفیق ملک،حافظ محمد توقیر،محمد اقبال،بشارت علی، رانا اعجاز، ڈاکٹر محمود الحسن، ملک ساجد ،خالد محمود ، ،ملک آصف ،ملک فیضان،لیاقت زرگر، ہمایوں اخترحسیب احمد ،ملک محمد فیاض،ملک حسیب سمیت عمائدین شہرنے شرکت کی ۔
پہلا سالانہ مقابلہ حُسن نعت برائے خواتین
جہلم (نامہ نگار )منہاج نعت کونسل کے زیر اہتمام پہلا سالانہ مقابلہ حُسن نعت(برائے خواتین)گزشتہ روز دارالعلوم منظر اسلام پوران شریف میں ہواجس میں شامل خواتین کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے 2ٹکٹ دیئے گئیجبکہ مقابلہ حُسن نعت میں اول ، دوئم ، سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کوبھی عمرے کا ایک ایک ٹکٹ دیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل دارالعلوم منظر اسلام مدرسۃ اللبنات کا خصوصی بیان بھی ہوا۔
محفل میلاد 15دسمبر کو ہو گی
جہلم (نامہ نگار )تیرا نام میری پہچان یا رسول اللہ ۔ حافظ خدا بخش سلطانی /انتظامیہ کمیٹی مسجد و اہلیان ڈھوک عبداللہ کی طرف سے ایک عظیم الشان جلسہ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ؐ /دستار فضیلت مورخہ 15دسمبر بروز جمعۃ المبارک بعد از نمازِ عشاء جامع مسجد غوثیہ فاروقیہ مہر محمد عبداللہ ؒ زیر نگرانی حاجی شیخ مجید احمد /زیر سرپرستی میاں نوید انجم، مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے ۔ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا محمد خالد جلالی کریں گے جبکہ رونق محفل راجہ محمد رفیق ہونگے۔ جلسہ سے مقامی علماء کرام قاری محمد رفیق سیالوی قاری سرفراز حسین مجددی اور حافظ سید طارق محمود شاہ کے علاوہ گوجرانوالہ سے مہمان مقرر حضرت مولانا حماد مصطفی قادری خصوصی خطاب کریں گے۔
ز ین ا لعا بد ین عبا س کی وطن واپسی
کلرسیداں(نامہ نگار)نجمن تا جر ا ن کے سر پر ست ا علیٰ چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س عمر ے کی سعا د ت کے بعد و ا پس و طن پہنچ گئے ا سلا م آ با د ا ئیر پو ر ٹ پر ا ہل خا نہ کے علا و ہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی تحصیل کلر سید اں کے صد ر محمد ا عجا ز بٹ ،بلد یہ کو نسلر عا طف ا عجا ز بٹ ،سا بق کو نسلر نصیر ا ختر بھٹی نے ا ن کا ا ستقبا ل کیا ۔
وائس چیئر مین کھیو ڑہ ملک شوکت
حیا ت کے والدانتقال کر گئے
کھیوڑہ(نامہ نگار) میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ کے وائس چیئر مین ملک شوکت حیا ت کے والدضا الہٰی سے وفا ت پا گئے ہیں۔ یو سف ناز ، یو نس شہباز، اختر ارائیں، الحاج ریاض ، حاجی ظہیر اعوان ، ملک نیئر اعوان، آصف کھو کھر،با صر کھو کھر، حکیم اختر علی شاہ ، نور محمد چغتا ئی،ملک عامر کرامت، اسد بخاری، عبداللہ عاصم، فاروق اعظم ،خواجہ امجد، شکیل شیرازایڈووکیٹ،سلیمان شہباز،میا ں اطہر عمران ،چو ہدری اعجاز محمود، حا جی طا ہر ارشاد ، امیر حامد،خواجہ شفقت، چو ہدری رفیق، عدنان یو نس ،وسیم ڈان،اور صحافیوں کی کثیر تعد اد نے ملک شوکت حیا ت سے اظہار تعزیت کیا ۔
مقصد بعثت خاتم الانبیاء و
دستار فضیلت اجتماع کل ہو گا
کھوڑ(نامہ نگار)مقصد بعثت خاتم الانبیاء ودستار فضیلت اجتماع 14دسمبر بمطابق25ربیع الاول بروز جمعرات بعد از نماز مغرب جامعہ ابو ہریرہ جامع مسجد قباء کھوڑ کمپنی میں منعقد ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے نامور قراء شعراء اور علمائے اکرام خطاب فرمائیں گے جن میںقاری انوار الحسن شاہل،قاری حمادانور نفیسی،مولانا سید عزیزالرحمن شاہ شامل ہیںجبکہ خصوصی خطاب مولانا طارق جمیل ، جمیل الرحمن لغاری اورمولانا قاضی مشتاق کا ہوگااس موقع پر 8خوش نصیب طلباء کی دستار بندی بھی ہوگی ۔
احمد بلال مخدوم کے والدسپرد ِ خاک
کوٹلی ستیاں(نامہ نگار )سابق ٹی ایم او کوٹلی ستیاں احمد بلال مخدوم کے والد محترم گذشتہ دن انتقال کر گئے جن کو ان کے آبائی علاقہ میں سپرد ِ خاک کردیا گیا ، عبدالغفورستی ،رسالت علی چشتی ، آصف محمودستی ، نوید احمد ستی ،عبداللہ ہارون ستی ، امجد محمود ستی ،رضا عباس ستی، اظہر شہزاد ستی،یا سر محمو د ستی، بابو اعجاز ستی ، محمد ابراہیم ستی، طا ہر ستی ، کے علاوہ سب انجینئر ارشد ضمیر ستی ،شاہد اسماعیل عباسی ودیگر نے ٹی ایم او احمد بلال مخدوم سے اظہار ِ تعزیت کیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی
رہنما آج پر یس کانفرنس کر ینگے
چکوال(نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری قاضی اظہار، صوبائی صدر پنجاب منظور احمد خان، سینئر نائب صدر پنجاب عمر خان گردیزی آج چکوال میں اے این پی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی بیس چکوال چوہدری عمران قیصرعباس کے ہمراہ اپنا فوڈ سنٹر ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں انتہائی اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال نے امیدواروں کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
چکوال(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال نے حلقہ پی پی بیس ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو اہم اجلاس کل بروز جمعرات دن گیارہ بجے ڈپٹی کمشنر آفس چکوال کے کمیٹی روم میں طلب کرلیا ہے اس اجلاس میں تمام امیدواروں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،یہ اجلاس متعدد شکایات جن میں الیکشن کمشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال نے اجلاس منعقد کرکے عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اشفاق اسلم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)ڈی پی او اٹک آفس کے سینئر کلرک میاں اشفاق اسلم کی اہلیہ ،نائب تحصیل صدر مسلم لیگ اٹک ڈاکٹر میاں راشدمشتاق کی بھابی رضائے الہی سے انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ ڈھوک فتح قبرستان میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 15شیخ سلمان سرور،چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان،کونسلر حاجی محمد اکرم خان،شیخ غلام صمدانی،شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ،شیخ وقار عظیم ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے رہنماء اقبال ملک کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت دی ۔
خورشید حیدر کی والدہ انتقال کر گئیں
سوہاوہ ( نامہ نگار) نواحی علاقہ پڑی درویزہ کے سابق جنرل کونسلر راجہ خورشید حیدر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی عمر 90سال تک تھی ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کی امامت خطیب جامع مسجد انوار مدینہ پڑی درویزہ محمود الحسن نے کی ۔ نماز جنازہ میں موٹر وے پولیس کے افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات کی اکثریت کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد شامل تھی ۔
تعزیتی ریفر نس 17دسمبر کو ہوگا
اٹک (نا مہ نگار )علاقہ جندال کی معروف شخصیت سردار حا جی محمد اکرم خان مرحوم کے صاحبزادے وا ئس چیئر مین ضلع کونسل اٹک ، چیئر مین یو نین کونسل تھٹہ سر دار حا جی محمد عا رف خان (مرحوم ) اور ان کے جواں سال بیٹے سر دار تاشفین عارف خان مرحوم کے انتقال کے سلسلہ میں تعزیتی ریفر نس 17دسمبر بروز اتوار حویلی سردار جا زو خان مرحوم تھٹہ میں منعقد ہو گا صبح نو بجے قرآن خوانی ، تلاوت نعت خوانی اور بارہ بجے خصوصی خطاب ہو گا ایک بجے دعا ہو گی ۔
محفل میلا د 16دسمبر کو ہو گی
اٹک (نا مہ نگار ) سیر ت کمیٹی رجسٹرڈ ڈھوک فتح کے زیر اہتمام مر کزی جا مع مسجد نورانی میں 41ویں سا لا نہ عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس 16 دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منعقد ہو گی جس میںحضرت علامہ پیر سید شمس الرحمن مشہدی خطیب اعظم دربا عالیہ سیال شریف کا خصوصی خطاب ہو گا ۔
اسلامی جمعیت طلبہ اٹک کی جا نب سے سٹو ڈنٹس ایکسپو کا انعقاد 16دسمبر کو ہو گا
اٹک (نا مہ نگار )16دسمبر 2017ء کو اسلامی جمعیت طلبہ اٹک مقام کی جانب سے سٹو ڈنٹس ایکسپو کا انعقاد بمقام آغوش پر وگرام دار السلام کالونی میںکیا جارہا ہے اس حوالے سے اٹک کے تمام سکولز ، کالجز اور یونیوسٹیز میںمہم جاری ہے اس پروگرام میں اٹک کے تما م سکولز میںمیٹرک پارٹ ون اور کالجز میں انٹر پارٹ ون کے امتحانات میں اعلیٰ کار کردگی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات انعامات تقسیم کیے جائیں گئے اس کے علاوہ اس پر وگرام میں تلاوت ، نعت ، ملی نغمے اور تقریر کے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔
اٹک شہر کے نواحی دیہات میں عیدمیلاد النبیؐ کی تقریبات جاری
اٹک (نا مہ نگار )اٹک شہر کے نواحی دیہات میں عیدمیلاد النبیؐ کی تقریبات جاری ،17دسمبر بروز اتوار بوقت صبح 9بجے سیرت میلاد کمیٹی ماڑی کنجور کے زیر ہتمام عید میلاد النبی ؐ کا سالانہ جلوس جامعہ مسجد عثمانیہ ماڑی کنجور سے نکالا جائے گا ،جلوس کا افتتا ح ایم ڈی مہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ اٹک الحاج ملک جاوید اختر کریں گے جبکہ جلوس کی قیادت مرکزی سیرت کمیٹی کے عہدیداران ،علمائے کرام اور مشائخ عزام کریں گے ،جلوس میں اٹک شہر اور گردو نواح کی میلاد پارٹیاں بار گاہ رسالت مآب ؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کریں گی ۔
راجہ عبدالمجیدسپردخاک
کلرسیداں(نامہ نگار)نادرا ہیڈکوارٹرکے اسسٹنٹ سپر یٹنڈینٹ راجہ ظفیر احمد کہکشا ں ،کمپرو ہینسو ہائیر سیکنڈر ی سکول راولپنڈی کے وائس پرنسپل راجہ تنویراحمد اوراصغر مال کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر راجہ شکیل انجم کے والد محترم راجہ عبدالمجید کو موہڑہ وینس کنوہا میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں راجہ صغیراحمدآف مٹور ،ڈاکٹر صغیرعا لم،ا لحاج محمدظہیر،ا سدعزیز ،اسدالر حمٰن ایڈووکیٹ،قاضی عمادیاسر،راجہ عبدالجبا ربھٹی، جہانگیرافضل ہاشمی ،راجہ طارق وینس،ماسٹرتصور حسین ،ارشد محمودبھٹی ،تنویر شیر ازی،ماسٹر غالب حسین،اکرام الحق قریشی کے علاوہ نادرا اور محکمہ تعلیم کے افسران اوراہلکاروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔
ملک نعیم اعوان کے ایصال
ثواب کیلئے محفل نعت کا انعقاد
راولپنڈی (پ ر) سابق وفاقی وزیر ملک نعیم اعوان کے ایصال ثواب کیلئے ان کے قل کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ملک کے نامور نعت خوان الحاج عبدالرزاق جامی نے نذرانہ عقیدت اور حضرت عارف کھڑی کا عارفانہ کلام پیش کیا۔
تلاش گمشدہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)بی بی اکبر جان ذہنی توازن درست نہیں ہے دس دسمبر سے لاپتہ ہے اس حوا لے سے کسی کو بھی علم ہو وہ اس کے بارے میں 03008342084پراطلاع کریں۔گولڑہ سے لاپتہ ہوئی ہیں ۔