گوجرخان،موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا
گوجرخان (نامہ نگار) گذشتہ دو روز سے جاری موسم سرما کی بارش نے موسم کو سرد کردیا ہے شہریوں کی اکثریت کا کھانے پینے کے اسٹالوں پر رش دیکھنے میں آیا ڈرائی فروٹ مونگ پھلی مچھلی پکوڑے گاجر حلوہ وغیرہ فروخت کرنے والوں نے ا ن اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے مارکیٹ میں اس وقت نمکین پستہ 1600روپے، پستہ مغز2400، کاجو1960، انجیر 1600اخروٹ گری1900، بادام گری1300روپے فی کلو کے حساب سے جبکہ مچھلی چار سو روپے سے لے کر بارہ سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے اسی طرح ریوڑی مونگ پھلی سبز چائے اور گاجر حلوہ فروخت کرنے والوں نے بھی اپنے من مانے ریٹ مقرر کرکے عوام کی کھال ادھیڑنے کا سلسلہ شرو ع کررکھا ہے۔