عمران خان نے میاں برادران کی کرپشن کوبے نقاب کیا
کہوٹہ(نامہ نگار)تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے راہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اربوں روپے کی کرپشن کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جتنا قرضہ گذشتہ تین سالوں میں لیا گیا اتنا پاکستان کی60سالہ تاریخ میں نہیں لیا گیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار عدالتوں میں پیش ہونے کے بجائے لندن میں جا کر لیٹ گے ہیں عمران خان نے میاں برادران کی کرپشن کر بے نقاب کر دیا ہے تحریک انصاف ایک ایسے معاشرے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے جہاں امیر غریب کو یکساں انصاف فراہم ہو انھوں نے کہا کہ حلقے کا وزیر اعظم ہو اور کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ ہوسکا اس سے بڑھ کر عوام سے اور کیا دھوکہ ہوگا انہوںنے کہا کہ نوجوان بے روزگار ہیں جبکہ نوکریاں فروخت کی جا رہی ہیں علاقہ میں یونیورسٹی کالج تک نہیں 2008میں موٹر وے کا وعدہ کرنے والوں نے ابھی تک کچھ نہ کیا انھوں نے کہا کہ الیکشن کے قریب جعلی افتتاح اور اعلانات کر کے عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جائے گی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ۔