ختم نبوت ؐمیں کسی قسم کا شک کرنا کُفر ہے،چوہدری سلطان حیدر
چکوال(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 20کے امیدوار چوہدری سلطان حیدر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ووٹرز کو پولنگ سٹیشنوں پر لانا اور ان سے ووٹ پول کرانا اصل کام ہے۔اس کے بغیر الیکشن کو آسان لینا خام خیالی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاک ؐ کی ختم نبوت پر مسلم لیگ ن کا مکمل ایمان ہے۔اور اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ ختم نبوت ؐمیں کسی قسم کا شک کرنا کُفر ہے۔مسلم لیگ ن نے اپنا پورا مؤقف ہر فورم پر دیا ہے۔وہ چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان کی رہائشگاہ پر ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان ،،سابقہ کونسلر حاجی رفیق، ،بابوعمانویل غوری ودیگر نے شرکت کی۔