چکوال،رکشہ غفلت لاپرواہی سے چلانے والا ڈرائیور گرفتار
چکوال(نامہ نگار) اسلامیہ چوک کے قریب غیر قانونی طور پر تیار کیا جانے والا رکشہ غفلت لاپرواہی سے چلانے والا ڈرائیور سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ امجد بھٹی انسپکٹر ٹریفک پولیس چکوال نے استغاثہ دیا کہ وہ بسلسلہ ڈیوٹی ہمراہ ملازمین اسلامیہ چوک موجود تھا کہ ایک رکشہ بدوں نمبر چوکیدار جانب شاہ ملتانی روڈ کی طرف سے غفلت سے چلاتا ہوا آیا جس کو روکنے پر ڈرائیور نے اپنا نام شفیع اللہ ولد فقیر ساکن حال پنوال روڈ چکوال مستقل سکونت گدوعیسیٰ خان مردان معلوم ہوا جس نے مزید بتلایا کہ یہ رکشہ لال حسین ولد نامعلوم کا ہے جو کہ موٹر سائیکل پر ہر خود ساختہ لوڈ رکشہ تیار کر کے استعمال کر رہا ہے۔ باقاعدہ کسی کمپنی کا نہ ہے۔ اے ایس آئی شفیق احمد نے مقدمہ درج درج کر لیا۔کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا جبکہ بغیر اندراج تھانہ مکان کرایہ پر دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔