اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ تا ریخی تھا، عامر رضا عباسی
مری(نامہ نگار خصوصی) اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کاتاریخی اور بڑا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی پی آج بھی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ یو سی دریاگلی کے کارکنان اور عہددران مری سے بڑا تاریخی جلوس جلسے میں لے جانے پرتحصیل صدر مری ایڈ ووکیٹ محمد نذیر عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار یوتھ ونگ دریا گلی کے رہنمائوں راجہ عامر رضا عباسی ،انظار عباسی،جنرل سیکرٹری یو سی کامران عباسی،عدنان عباسی،عاطف عباسی،عمران ریاض،جواد اعجاز،فرحان نور عباسی اور دیگر نے کیا اور کہا کہ قائدین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں پی، پی ون کا ٹکٹ نذیر عباسی ایڈووکیٹ کو دیا جائے۔