سوہاوہ ٹول پلازہ پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ناکہ،2 کلو گردا برآمد
جہلم (نامہ نگار ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر چوہدری اسد ہارون نے عملے کے ہمراہ ترکی ٹول پلازہ پر ناکہ لگا رکھا تھا ، اس دوران ایک مشکو ک کار 8259/LEBماڈل 2016 آئی جسے روکنے کا اشارہ کیا دوران تلاشی فرنٹ سیٹ پر موجود شخص سے 2 عدد نیلے رنگ کے شاپر برآمد ہوئے جن میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس ، گردا موجود تھا ایکسائزعملہ کی دریافت پر گاڑی میں موجود منشیات کے سوداگروں نے اپنے نام محمد جنید اقبال ولد مزمل اقبال سکنہ کھوکھا ، عثمان رحیم ولد عبدالرحیم سکنہ نور محلہ دینہ ، زین شوکت ولد شوکت علی سکنہ کلیال میرپور، بتایا ایکسائز کے ذمہ داران نے تینوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان تھانہ سوہاوہ پولیس کے حوالے کر دیئے ہیں ، دوسری جانب سوہاوہ کی شہری، سماجی ،رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ایکسائز انسپکٹر چوہدری اسد ہارون اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس موقع پر ایکسائز انسپکٹر چوہدری اسد ہارون نے بتایا کہ اعلیٰ افسران کے حکم پر ترکی ٹول پلازہ پر عملے کے ہمراہ ناکہ بندی کر رکھی تھی جس پر ہمیں کامیابی ہوئی ہے۔