شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی عائد
اٹک (نا مہ نگار )محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے صوبہ پنجاب کی حدود میں عوامی مقامات،ہوٹلز،ریستورانز ، پارکوں، کیفیزاور کلبو ں میں شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے یہ حکم ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت نافذ کیا گیا ہے جوفوری طور پر نافذ العمل ہوکر31 جنوری2018 تک موثر رہے گا اسی ضابطہ کے تحت ایک اور حکم میں صوبہ پنجاب کی حدود میں یو اے ویز ، ڈرونزکے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔پابندی کا یہ حکم بھی فوری طور پر نافذ العمل ہوکر31جنوری تک موثر رہے گا۔