گورنر سندھ نے چین کی یونیورسٹیوںکو تعاون کی پیشکش کردی
کراچی (وقائع نگار)گورنر سندھ محمد زبیر نے بطور چانسلر چین کی جامعات کو سی پیک کے حوالہ سے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ کی جامعات سمینار ،ورکشاپس اور دیگر ذریعہ سی پیک کے فروغ کےلئے چینی جامعات اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی۔واضح رہے کہ سندھ اس ضمن میں تعاون کی پیشکش کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔ گورنر سندھ یہ پیشکش سی پیک اور سرمایہ کاری کے حوالہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 80 رکنی وفد کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر کی۔وفد کی قیادت چیمبر کے صدر Mr.Yang Zihai کر رہے تھے جبکہ اس تقریب کے میزبان حمید ہارون تھے ۔گورنر سندھ نے کہا کہ سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔گورنر سندھ چین معاشی سپر پاور ہے پاکستان اس کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
گورنر پیشکش