وزیراعظم، 7 وفاقی وزراء وزیراعلی پنجاب ‘ رانا ثنا کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) حلف کی خلاف ورزی پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، 7 وفاقی وزرا، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ جسٹس ریٹائرڈ فیصل نصیر خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، وفاقی اور صوبائی وزرا نے ذاتی فائدے نہ اٹھانے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے۔ ماورائے آئین اقدامات کرنے، حکمرانوں کی جانب سے ذاتی فوائد اٹھانے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں، مزید استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم اور وزرا کی نااہلی کے بعد انہیں فراہم دی جانیوالی تنخواہیں اور دیگر مراعات واپس لی جائیں۔