کراچی میں چھاپے‘ پولیس مقابلے‘2 زخمی ملزموں سمیت7 گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں،گینگ وار کارندے سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے عملے نے لیاری سے گینگ وار غفار نیازی گروپ کے کارندے بخت شیر عرف بخشو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزم بھتہ خوری اور ہینڈ گرنیڈ حملوں میں ملوث ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پاکستان بازار پولیس نے منشیات فروش محمد عامر کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں چھاپہ مار کر دو منشیات فروشوں معروف شاہ اور نوشاد کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لیاقت آباد میں سپر مارکیٹ پولیس کی کارروائی بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم صادق نے ایک تاجر حاجی محمد شفیع کو ایک لاکھ روپے بھتے کی پرچی بھیجی تھی جب وہ رقم وصول کرنے آیا تو اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر لانڈھی89- کے علاقے میں چاول گودام کے نزدیک پولیس نے مقابلے کے بعد دو زخمی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان محمد عاطف اور محمد بلال لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں جس کے بارے میں ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کراچی گرفتار