بلا ول نے کراچی میں مظاہرین پر طا قت کا نو ٹس لے لیا
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز بلاول ہائوس کے باہر آبادگاروں کے احتجاج کو مِس ہینڈل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مظاہروں سے نبٹنے کے دوران طاقت کے استعمال سے اجتناب برتنا چاہئے۔ جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عدم اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاملے پر حکومت سندہ کاشتکار کمیونٹی اور اس کی نمائندہ تنظیموں کے رہنمائوں کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے حکومت سندہ کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی مخالفین سے چوک رہیں، جواپنے مذموم عزائم کی خاطر آبادگاروں کا روپ دھار سکتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اقلیتی رہنما پنجوومل بھیل کو عمرکوٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے پی پی اقلیتی ونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری پنجوو مل چوتھی عمرکوٹ بار صدر منتخب ہوئے بلاول بھٹو نے عمرکوٹ بار کے دیگر نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد مزدور، ہاری اور مظلوموں کے ساتھ پیپلز پارٹی وکلا کی بھی نمائندہ جماعت ہے علاوہ ازیںسابق صدر آصف علی زرداری آصف علی زرداری نے وزیرستان میں سیکورٹی فورس کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کرکے منصوبہ سازوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وزیرستان حملے میں شہید افسر اور سپاہی کو سلام پیش کرتے ہیں پاک افواج کے جوان دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں قوم کو اپنے تمام شہدا پر فخر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہدا کے ورثا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
بلا ول بھٹو