فواد حسن فواد ترقی کے بعد بطور سیکرٹری کام جاری رکھیں گے
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے گزشتہ روز گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسروں کی مزید تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جبکہ چند افسر تبدیل بھی کئے ہیں۔ بعض افسر اپنے موجودہ مقام تعیناتی پر ہی خدمات انجام دیں گے۔ ان کے مناصب کو گریڈ 21 سے 22 میں اپ گریڈ گردیا گیا ۔ وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد بطور سیکرٹری گریڈ 22 میں کام جاری رکھیں گے۔ گریڈ 21 سے 22 میں ترقی پانے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر محمد جلال سکندر سلطان کو سیکرٹری پٹرولیم تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین گریڈ 22میں ترقی کے بعد بھی سیکرٹری قومی اسمبلی کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔ پوسٹ کو گریڈ 22میں اپ گریڈ کردیا گیا۔ چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن شعیب میمن اپنے منصب پر برقرار رہیں گے۔ بابر حسن بھروانہ کو سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کردیا گیا۔ جواد رفیق ملک چیئرمین این ایچ اے رہیں گے۔ ان کی پوسٹ بھی اپ گریڈ کردی گئی۔ موجودہ سیکرٹری وفاقی ٹیکس محتسب سید اخلاق گیلانی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دیا گیا ہے۔ رضوان احمد گریڈ 22 میں ترقی کے بعد بدستور چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ نور احمد کو سیکرٹری وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کیا گیا ہے۔ محمد ثاقب عزیز کو سیکرٹری پوسٹل سروسز تعینات کردیا گیا۔ ڈی جی ایف آئی بشیر میمن بھی گریڈ 22 میں اسی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔
فواد حسن