آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع اور فلسطینی سفیر کی ملاقاتیں
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ آل عیش نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات، خطہ میں سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون میں اضافہ پر بات کی گئی۔ سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی۔ فلسطین کے سفیر ولید ایم ابو علی نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے فلسطینی کاز کیلئے پاکستان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مسلہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعہ کو برابر کی نظر سے دیکھتا ہے۔ دونوں تنازعات کوپاکستان کے عوام کی مکمل سیاسی، اخلاقی حمایت حاصل ہے اور پاکستان ان دونوں تنازعات میں کشمیری اور فلسطینی عوام کے اصولی مؤقف کی حمایت کرتا رہے گا۔
آرمی چیف