اے میرے وطن
یاسمین کنول پسرور
اے میرے پیارے وطن چاند ستارے تیرے
کیسے خوش رنگ ہیں ہر سمت نظارے تیرے
دیکھا اقبال نے خوابوں میں سجایا تجھ کو
اور قائد نے بھی نقش ابھارے تیرے
تجھ کو پانے کے لیے کتنوں نے جانیں دی ہیں
ہم انہیں کیسے بھلائیں جو ہیں پیارے تیرے
میری پہچان میری شان مری آن ہے تو
اے میرے پیارے وطن ہم ہیں سہارے تیرے
تو سمندر ہے محبت کا کنول کہتی ہے
جتنے صوبے ہیں ترے سارے ہیں دھارے تیرے