زرداری اور قادری کر پٹ ہیں‘ اتحا د سے حکوت کو خطرہ نہیں، قاری شیر افضل
کراچی (خصوصی رپورٹر) جمعیت علماء السلا م کے مرکزی رہنما قاری شیر افضل خان نے کہا ہے امن کا نا م نہا د دعو یدار امر یکا نے مسلما نو ں کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرئیل دارلحکو مت تسلیم کر کے امت مسلمہ کے زخمو ںپر نمک پا شی کی ہے اور مشرق وسطیٰ کو خون میں نہلا نے کیلئے ایک نئی جنگ کا آغا ز کر دیا ہے لیکن یہ فیصلہ امر یکہ اور اسکے نا م نہا د صدر ڈو نلڈ ٹرمپ کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے نشتر بستی میں اجتما ع سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔ قاری شیر افضل خا ن نے کہا کہ زرداری اور طاہر القادری دونوں کرپٹ ہیں ان کے الائنس یا اتحاد سے حکو مت اور مو جودہ نظام پر کوئی فرق نہیں پڑیگا انہوں نے کہا کہ جب تک اس نظام کو جڑ سے ختم نہیں کیا جا تا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا ملک کی ترقی اور خو شحا لی اسلا م کے عادلانہ نظام کے نفا ز میں مضمر ہے اور اسلا م ہی اس ملک کا مقدر ہے۔