مکرمی! گزشتہ دنوں لاہور جانے کا اتفاق ہوا۔ سول سیکرٹریٹ سٹاپ سے مجلس ترقی ادب کلب روڈ جانا تھا معلوم ہوا سول سیکرٹریٹ سٹاپ سے شاہراہ قائداعظم پر صرف ایک خاص کمپنی کی بس سروس چلتی ہے، جو سواریوں سے ڈیڑھ سو روپیہ وصول کرنے کے کے بعد دس دنوں یا دس سٹاپوں کیلئے ایک کارآمد کارڈ جاری کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں سے دوسری کوئی لوکل ٹرانسپورٹ نہیں چلتی بیرون لاہور دیگر شہروں سے ، نجی، ذاتی یا سرکاری دفتری کاموں کیلئے مہینوں بعد لوگوں کو کبھی کبھار مجبوراً ضروریات کیلئے لاہور آنا پڑتا ہے۔ اور ان کے لئے بھی لازمی کردیا گیا ہے کہ صرف تین چار میل فاصلے پر واقع سٹاپ پر اُترنے کیلئے مبلغ ڈیڑھ سو روپے ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نوٹس لیں آخر سفید پوش، متوسط اور اکثریت پر مبنی غریب پاکستان شہری جو اپنی ذاتی سواری، کار، گاڑی وغیرہ نہیں رکھتے ان کیلئے یہ مسئلہ کیوں پیدا کیاگیا۔
(پروفیسر محمد اسلم اعوان۔ گوجرانوالہ)