سہ فریقی لیبر کانفرنس مثبت اقدام ہے‘ لیا قت ساہی
کراچی(خبر نگار)مزدور رہنما لیا قت علی ساہی مرکزی سیکریٹری جنرل ڈیمو کریٹک ورکرز فیڈرشن اور اسٹیٹ بینک سی بی اے یونین نے سندھ حکومت کی طرف سے منعقد کردہ سہ فریقی لیبر کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اٹھارویں ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ سہہ فریقی لیبر کانفرنس کو منعقد کرکے دیگر صوبوں پر سبقت لے لی ہے۔