کاشتکاروں پر تشدد ،لاٹھی چارج وگرفتاریاں سندھ حکومت کی کسان دشمنی ہے ‘ الطاف شکور
کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ سندھ کے گنے کے چھوٹے کاشتکاروں پر پولیس کے لاٹھی چارج ،تشدد اور گرفتاریوں کے سیاہ کارنامے نے ثابت کردیا ہے کہ کرپشن میں ڈوبی ہوئی سندھ حکومت بدترین نااہل ہے ۔ وزیر اعلیٰ اور صوبہ سندھ کی کابینہ کو ذلت آمیز داغ پر مستعفی ہوجانا چاہئے ۔ حکومت شوگرملز ’’مافیا‘‘ کے ہاتھوں یر غمال بن چکی ہے اور مردو خواتین اور بچوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج اور گرفتاریاں جمہوریت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہیں ۔