کاغذی بازار کھارادر کی دکان میںآتشزدگی ہزاروں روپے کا دھاگہ جل گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) کھارادر کے علاقے کاغذی بازار کی دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا دھاگہ جل گیا جبکہ سہراب گوٹھ میں گودام میں لگنے والی آگ پر بارہ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔ گودام میں آگ پیر کی شام لگی تھی جس پر فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں کی مدد سے منگل کی صبح قابو پایا گیا۔ جبکہ کھارادر کے علاقے کاغذی بازار میں دھاگے کی دکان میں آگ الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی جس پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا گیا۔