مجلس وحدت المسلمین جمعہ کویوم مردہ باد امریکہ منا ئے گی
کراچی(نیوز رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر کی طرح سندھ بھر میںبھی یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ہنگامی اجلاس کے دوران کیا، انہوں نے نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اس کے خلاف کسی بھی سازش کو مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔