کاشتکاروں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے‘ غنویٰ بھٹو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو ) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کاشتکار رہنمائوں پر کل کراچی میں ہونے والے پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہاکہ اکتوبر مہینے میں کرشنگ سیزن شروع ہونے کے باوجود حکمران طبقے کی نا اہلی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے گنے کی کرشنگ شروع نہ ہوسکی ہے لیکن حکومت وقت بااثر مل مالکان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے محترمہ غنویٰ بھٹو نے اپنے بیان کے آخر میں حکومت وقت پر زور دیا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو مقر کردہ ریٹ دے کران کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کئے جائیں اورکاشتکاروں کی دیگر شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔