صوبائی حکومت شوگر مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے‘ ارشد تقی
کراچی (اسٹاف رپوٹر) نظریہ پاکستان تحریک کے بانی وچیئرمین محمد ارشد تقی نے گزشتہ روز گنے کے کاشتکاروں پر صوبائی حکومت کے بہیمانہ تشدد اورگرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شوگر مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے اسے کسانوں کے مسائل کے کوئی دلچسپی نہیں کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان پر ظالمانہ تشدد سے پیپلز پارٹی کی کسان دشمن کھل کرسامنے آگئی ہے ارشد تقی نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں رہڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اگر اس شعبے سے وابستہ افراد بالخصوص کاشتکاروں کسانوں کو ان کا جائز حق نہیں ملے گا تو زرعی شعبہ تباہ ہو کر رہ جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو ان کا جائز حق دیاجائے اورتمام گرفتار کاشتکار رہاکر کے ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔