742 کمپنیوں کو بغیر رجسٹریشن حج کوٹہ دیا جا رہا ہے ،سعیدصابری
کراچی (نیوز رپورٹر) ایکشن کمیٹی متاثرین حج کوٹہ کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت بانی الحاج سعید خان صابری کی صدارت میں عائشہ منزل میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں محمد جاوید ، نیاز احمد رضوی، عبدالمنان ، پرویز خان ، عزیز احمد غالب، اعجاز احمد شیخ ، عبدالعزیز ، طاہر زیدی، شکیل احمد، شہزاد علی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس سے بانی و چےئرمین الحاج سعید صابری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2012میں وزارت مذہبی امور نے اپنی شرائط پوری کرانے کے بعد حج کمپنیوں کو انرولڈ کیا اور 20 ہزار روپے فی کمپنی فیس بھی دی تھی اور نمبر الاٹ کرنے کے بعد دفاتر کا معائنہ بھی کرایا گیا اور کمپنیوں کی ABCکیٹگیری بھی بنائی گئی۔ جس کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 29کمپنیوں کو الاٹ کیا گیا ۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سے پوچھا گیا کہ وہ بتائےں کہ سپریم کورٹ کے کس پیرا میں وزارت مذہبی امور پہلے سے انرولڈ کمپنیوں کو صفر کر دے اور نئے سرے سے کڑی شرائط لگا کر چکی کے دو پاٹوں میں سے گزارا جائے ۔ وزارت کے حالےہ اقدامات بد نیتی پر مبنی ہےں کہ کمپنیوں کو جرائم میں ملوث نہ ہونے کے بعد DC کے ذرےعے پولیس انکوائری کرائی جا رہی ہے جو کہ کھلی انتقامی کاروائی ہے جبکہ دوسری طرف منظور نظر 742 کمپنیوں کو بغیر رجسٹریشن کے 14 سال سے حج کوٹہ دیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ایکشن کمیٹی متاثرین حج کوٹہ 14دسمبربروز جمعرات2بجے دن کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائےگا ۔