سڑکو ں کی تعمیر میں نا قص میٹر یل کے استعمال کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی بلدیات کی جانب سے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کا استعمال معمول بن گیا ۔ ضلعی بلدیات کی جانب سے اہم مواقعوں پر لیپا پوتی پر مشتمل ترقیاتی کام انجام دئیے گئے۔ ازسرنو تعمیر شدہ نارتھ کراچی سیکٹر5C/4‘ شاہراہ پروین شاکر‘ انچولی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی اور نشتر پارک کے اطراف سڑکوں کی تعمیر لیپا پوتی ثابت ہوئی ۔تعمیر شدہ سڑکوں نے چند دن بعد ہی اکھڑنا شروع کر دیا ۔وقتی کاموں کی وجہ سے پیسہ بھی ضائع ہوا اور عوام کو تکلیف بھی ہوئی۔ محرم الحرام، ربیع الاول میں شہر میں سڑکوں کی استرکاری کے کام بڑے پیمانے پر کئے گئے ۔کم فنڈز دستیاب ہونے کی وجہ سے زیادہ کام کروانے کے چکر میں خراب مٹیریل استعمال ہوا ۔ناقص مٹیریل کا استعمال حکومت سندھ کی غفلت کا بھی نتیجہ ہے پہلے اہم مواقعوں پر کام کرنے کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کی جاتی تھی ۔منتخب بلدیاتی نمائندگان کو ابھی تک خصوصی گرانٹ کا اجراء نہیں کیا گیا ہے ۔