جناب جی ایم سوئی نار درن گیس سے اپیل
مکرمی!میں نے 20-5-12 کو ایک درخواست برائے گھریلو کنکشن دی تھی ہمارے گھر کے سامنے لالہ زار 2 ڈبل روڈ پر سوئی گیس کے پائپ بھی بچھادئے گئے ہیں یعنی لائن بھی ڈال دی گئی ہے۔لیکن ابھی تک پانچ سال چھ سال گزر چکے ہیں میرے گھر میں کنکشن نہیں دیا جارہا ہے حالانکہ جن لوگوں نے تین سال قبل درخواستیں دیں تھیں ان کو یہ سہولت مہیا کردی گئی ہے ہم لوگ سخت تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے گھریلو تمام کام ادھرے ہوچکے ہیں سکول جانے والے بچوں کو نہ تو ناشتہ تیار ہوسکتا ہے اور نہ ہی دن رات کا کھانا پک سکتا ہے اور نہ ہی بچوں کی سکول یونیفارم دھلی جاسکتی ہے اب سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے ہمیں گیس کی سخت ضرورت ہے ۔ ہم سب لوگ لالہ زار ،دھمیال روڈ راولپنڈی کے وہ ستم زدہ لوگ ہیں کہ جن کے گھروں کے گیٹوں سے سوئی گیس کی لائن بچھائی جاچکی ہے لیکن لائن ڈالی جانے کے باوجود کنکشن لگانے میں تاخیر کی جارہی ہے برائے کرم ہمارا مسئلہ حل فرما دیں
(ملک مشتاق احمد ،لالہ زار دھمیال روڈ راولپنڈی)