سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد الیکشن کمیشن بھی حرکت میں آیا اور مسلم لیگ ن کے رہنما کے بیان کا نوٹس لے لیا،ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ایاز صادق کی تنقید کی مذمت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کے لیےاداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوس ناک ہے،الیکشن کمیشن ایک ائینی ادارہ ہے جو اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے،بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا،آئینی اداروں پراس طر ح کی بلاجواز تنقید جمہوری روایات کے خلاف ہے، جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں ایسے بیانات سے گریز کیا جائے اور اداروں کی عزت کی جائے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024