ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔ نواسہ رسول امام حسین اور ان کے رفقا کی یاد میں نکالے جا رہے جلوسوں کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔متعدد شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے
شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں مجالس منعقد کی جار ہی ہیں جب کہ شہدا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف شہروں سے جلوس نکالے جا رہے ہیں، جلوس کے موقع پر عزاداران سینہ کوبی اور زنجیر زنی کر رہے ہیں جب کہ نوحہ خوانی بھی کی جا رہی ہے، جلوسوں کے راستوں پر دودھ اور چائے کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں جب کہ عزاداران کے لئے میڈیکل کیمپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔جلوسوں کے راستوں پر سبیلوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے ،، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔ جلوسوں کے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ ۔ جلوسوں میں شرکت کرنے والوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے ۔ جبکہ سیکیورٹی پر رضاکار بھی مامور ہیں ۔ کئی شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے
،