ایپل کا پہلا کمپیوٹر اندازے سے کم 3.65لاکھ ڈالر میں فروخت
لندن (بی بی سی اردو) ایپل کمپیوٹر کے بنائے ہوئے پہلے کمپیوٹر ”ایپل ون“کا قابل استعمال حالت میں ایک ماڈل 3 لاکھ 65 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہو گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں 50کے قریب ایپل ون کے ماڈل چالو حالت میں موجود ہیں۔ باوجود اس کے کہ یہ بہت نایاب کمپیوٹر ہے، یہ کرسٹیز نیلام گھر کے اندازے یعنی 4 سے 6 لاکھ ڈالر سے بہت کم قیمت پر فروخت ہوا۔ اکتوبر میں ہنری فورڈ تنظیم نے ایک ایسے ہی کمپیوٹر کے لئے 9لاکھ پانچ ہزار امریکی ڈالر ادا کئے تھے۔ اصل ایپل کمپیوٹر کو جسے اب ایپل ون کہا جاتا ہے، سٹیو ووزنیاک نامی ایک انجینئر نے سٹیو جابز کے ساتھ مل کر 1970ءمیں ہاتھ سے بنایا تھا۔ جب یہ مشین نئی تھی ان دنوں یہ 666 ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔ اس مشین کے بنانے کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کی خاطر سٹیو جابز نے اپنی فوکس ویگن بیچ دی تھی جبکہ ووزنیاک نے اپنا کیلکولیٹر 500 ڈالر میں فروخت کیا تھا۔
ایپل