ہالی وڈ کی نئی فلم دی ہوبِٹ این ان ایکسپکٹڈ جرنی کا رائل پریمئر لندن میں ہوا۔ تقریب میں شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔
لندن کے لیسسٹر اسکوائر میں ہونے والی تقریب کے لئے ریڈ کی بجائے خصوصی گرین کارپٹ بچھایا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ شہزادہ ولیم اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع تھے۔ شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہ کرسکیں۔ اس موقع پرشہزادہ ولیم نے فلم کی کاسٹ سے بھی ملاقات کی۔ فلم دی ہوبٹ این ان ایکسپیکٹڈ کل ریلیز کی جائے گی۔