لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے نقدی‘ زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور گولیاں مار کر دو شہریوں کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک پارک بلال گنج کی علامہ کوکب سٹریٹ نمبر تین میں رات گئے تین ڈاکو خواجہ الطاف کے گھر داخل ہوئے اور خواجہ الطاف اور ان کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر چار لاکھ روپے نقد اور آٹھ لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لئے اور اپنے چوتھے ساتھی کے ہمراہ کار پر فرار ہوگئے۔ راوی روڈ پر ڈاکوئوں نے سلیم اور ہربنس پورہ میں انور کو لوٹنے کے بعد فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ سٹی رائیونڈ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے منظور سے 6لاکھ‘ جنوبی چھائونی میں ایک راہگیر سے 5لاکھ روپے‘ ٹائون شپ میں عمران سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون‘ باغبانپورہ میں واجد کی مٹھائی کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون‘ نشتر کالونی میں ہدایت علی سے 25ہزار‘ اکرم سے 20ہزار روپے‘ شاہدرہ میں اختر سے 10ہزار‘ جوہر ٹائون میں ذیشان کی دکان سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون‘ جوہر ٹائون میں احمد سے 3ہزار روپے‘ نولکھا میں عابد کی دکان سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں زاہد سے 10ہزار اور موبائل فون‘ نصیرآباد میں فاروق سے 10ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے شاہدرہ‘ ٹائون شپ‘ غازی آباد‘ گارڈن ٹائون‘ مصری شاہ‘ گلشن اقبال‘ نشتر کالونی سے ا ور مغلپورہ کے علاقہ سے آٹھ کاریں جبکہ فیصل ٹائون‘ چوہنگ‘ بادامی باغ‘ شاہدرہ ٹائون‘ لاری اڈہ‘ مزنگ‘ شمالی چھائونی‘ کاہنہ‘ غالب مارکیٹ‘ نصیرآباد اور ہڈیارہ سے گیارہ موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔مزید برآں سبزہ زار کے علاقہ لیاقت چوک میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر یاسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اس سے ہزاروں روپے نقدی‘ موبائل فون اور کار لوٹ کر فرار ہو گئے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024