پنجاب: تبادلوں پر پابندی ختم ہوتے ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی ہزاروں درخواستیں موصول 

Aug 13, 2024

لاہور ( این این آئی)پنجاب میں تبادلوں پر پابندی ختم ہوتے ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی ہزاروں درخواستیں موصول ہو گئیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو 18ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں، سب سے زیادہ درخواستیں ویڈ لاک کیٹیگری کے تحت جمع ہوئیں، ویڈ لاک پالیسی کے تحت تبادلوں کے لیے 14ہزار 2سو 67 درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔میڈیکل ڈسیبلٹی کے تحت 2500درخواستیں جمع کروائی گئیں، ڈائیورس ہارڈ شپ گرائونڈ کے تحت 600 کے قریب درخواستیں جمع ہوئیں، لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کو 331 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔درخواستوں پر فیصلے کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم گئی، ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ 

مزیدخبریں